بدھ، 21 اگست، 2019
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پیارے ہم وطنوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کی امید رکھو نہ کہ چند نام کے اسلامی ممالک سے یاد رکھنا میری اس بات کو نہ تو ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا سچا اسلام کے لیے مخلص اب نہیں ملے گا اور باقی عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا بہادر ودلیر ملے گا اور نہ عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا سخاوت کرنے والا ملے گا نہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا اعلیٰ ترین مرتبہ والا خلیفہ ملے گا یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام ساتھی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے لیے قربانیاں دیں ہیں ان کی مثال پوری دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی آج ان حکمرانوں سے امید رکھنا کہ یہ اسلام کے نام پر اکٹھے ہو گئے اور مسلم عورتوں کی اور بچوں اور نوجوانوں اور بزرگوں کی حفاظت کرے گے یہ صرف دنیا کی طلب کے حکمران ہیں صرف ایک اللہ تعالیٰ سے مدد کی امید رکھو ان شاءاللہ تعالیٰ وقت کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے فرعون آئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ذلت کے لیے موسیٰ علیہ السلام کو پیدا کیا تاکہ فرعون کا ظلم وستم رک سکے آج یہ تمام مسلم ممالک کے حکمران خاموش ہیں لیکن میں صرف اتنا کہوں گا اے وقت کے حاکم آگ لگی ہے جو کشمیر میں تیرے گھر تک بھی پہنچ جاے گئ اگر تو نے اپنے آپ کو نہ سنبھالا میرے کشمیر کی فکر نہ کر اس کا مالک ووارث اللہ تعالیٰ ہے میری ماں بہن بیٹی اور بچی کی حفاظت اور سلامتی کا مالک اللہ تعالیٰ ہے ان کی عزت وتکریم کا وارث پرودگار عالم ہے میرے کشمیر میں ظلم وبربریت کی روک تھام کیلئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور اگر تیرے آشیانے کو آگ لگی تو جس طرع کشمیریوں سے منہ موڑ چکا ہے اللہ تعالیٰ تجھ سے منہ موڑ لے گا میرا رب قادر ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں